
پتھر کے ساتھ ٹیک لگا کر موت کی وادی میں پہنچنے والا یہ بدنصیب نوجوان
پتھر کے ساتھ ٹیک لگا کر موت کی وادی میں پہنچنے والا یہ بدنصیب نوجوان خدا جانے ان چاروں میں سے کون ہوگا۔
ہو سکتا ہے جب گاڑی کھائی میں گری ہو یہ تب ونڈ اسکرین کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی خودبخود باہر آگیا ہو۔ مگر تصویر دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ زندہ تھا، جو گاڑی زمین پر رکنے کے بعد خود گاڑی سے نک کر باہر آیا۔ شاید اس پتھر سے ٹیک لگا کر حواس بحال کرنے کی کوشش کی ہو۔ مدد کے لیے اوپر سنگلاخ چٹانوں کے اوپر دیکھا ہو۔ گردن موڑ کر باقی دوستوں کو دیکھنے کی کوشش کی ہو۔ خدا جانے وہ یہ سب دیکھ بھی سکا یا نہیں۔۔۔ اور پھر بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس پتھر کے سہارے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا ہو۔
۔۔
یہ تصاویر بہت دردناک ہیں۔ بالخصوص اس نوجوان کی بے بسی کی آخری حد کو چھوتی ہوئی یہ تصویر۔۔۔۔۔۔۔
خداوندِکریم والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Leave a Reply