پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون  اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔
سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ “ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی”۔
ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق” گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ،آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ ، نال ، پھلودی، اترلئی اور بھوج سمیت شمالی اور مغربی انڈیا کے کئی علاقوں کوڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے یہ کوشش ناکام ہوئی”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *