امریکی صدر ٹرمپ صدارت سے دستبردار، دنیا میں ہلچل

نیویارک( نیوز ڈیسک ) 2028 میں تیسری مدت صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئےکہا کہ تیسر ی مرتبہ صدارتی امیدوار نہیں ہاں میرے بعد جے ڈی وینس ہونگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ بطورامریکی صدر 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ 2024 کے الیکشن کے بعد وہ دوسری بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے تیسری مدت کیلئے صدارتی الیکشن لڑنے کا سگنل دیا تھا۔78 سالہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تیسری یا چوتھی مدت صدارت کیلئے بھی الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کی کمپنی دی ٹرمپ آرگنائزیشن نےٹرمپ 2028کی ٹوپیاں بھی فروخت کرنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی عہدے پر برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں تیسری مدت صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مدت کیلئے صدارت کی دوڑ میں شامل ہونےکا ارادہ نہیں، میں صرف 2 مدت کے کیلئے ہی صدر رہنے کا حامی ہوں، جیسا کہ امریکی آئین میں واضح طور پر درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف 2 مدت کا صدر ہوں گا۔ میں نے ہمیشہ سمجھا کہ یہ بہت اہم ہے۔سیاسی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی صدر صرف 2 مدت تک ہی خدمات انجام دے سکتا ہے، اس لیے تیسری مدت کی بات آئینی طور پر ممکن نہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں اگلا صدارتی الیکشن 2028 میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *