
طالبہ نے جب استاد کوایسا کہا تو ۔۔۔
ایک طالبہ نے تنہائی میں استاد کو کہا کہ میں اِس سمسٹر میں پاس ہونے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ مطلب کچھ بھی۔۔۔ استاد نے پوچھا: پکی بات ہے؟ اُس نے کہا: جی آپ کہہ کے تو دیکھیں۔ استاد نے کہا: اچھا شام کو گھر آ جانا۔ طالبہ نے کہا جی ٹھیک ہو گیا۔ شام کو وہ لڑکی استاد محترم کے گھر پہنچ گئی۔ جب گھر میں دیکھا تو استاد صاحب اکیلے تھے۔ طالبہ نے کہا جی سر مجھے کیا کرنا ہے پاس ہونے کے لئے؟
استاد نے کہا کہ گھر جا کرصرف تین گھنٹے پڑھ لیا کرو۔ طالبہ نے کہا کہ سر یہ بات تو آپ مجھے کالج میں بھی کہہ سکتے تھے؟ استاد نے کہا کہ میں آپ کا مصمم ارادہ دیکھنا چاہتا تھا ۔۔۔یہ تو خیر ایک لطیفہ ہے لیکن بات یہ ہے کہ نوجوانی میں شارٹ کٹس نظر آئیں تو اکثر لوگ بہک جاتے ہیں استاد کا کام اسی بہکنے سے بچانا اور اچھا برا راستہ سمجھانا ہوتا ہے
Leave a Reply