خیبرپختونخوا کے علماء کرام کا آرمی چیف بارے بڑا بیان سامنے آگیا

پشاور( نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علماء کرام نے آرمی چیف کے قرآن کے علم و فہم پر اظہار فخر اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں قرآن و حدیث کی روشنی میں دلیلوں پر علماء کی جانب سے تائید کی گئی۔

رہنما جمعیت علمائے اسلام مولوی احمد شاہ نے کہ کہا کہ آرمی چیف کا علم و فہم قابلِ فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا۔ مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے، مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔

رکن ڈپٹی جنرل کونسل جمعیت علمائے اسلام قاری افسر خان کا کہنا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نائب محتمم جامعہ عربیہ میراج القران بنوں کے مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *