
یااللہ خیر، زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت کتنی تھی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔آزاد کشمیر، مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔
اطلاعات کے مطابق پشاور، مری اور جہلم،سماہنی ،بھمبر،وادی نیلم سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے اور مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
Leave a Reply