
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا اعلان
لاہور ( نیوز ڈیسک )پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق روزگار کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو تربیت، ویزا، سفری اخراجات اور ابتدائی تصفیے کے اخراجات میں مدد کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
مزید برآں، بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد کے لیے اس اسکیم کے تحت اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان افراد کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا اور انہیں بین الاقوامی ملازمت کی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو اس اقدام کی کامیابی اور نوجوانوں کے اس پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Leave a Reply