طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے

برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گریماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے سول ڈیفنس کے عہدیداروں نے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں 10 افراد سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبے گورنر ایڈیارڈو لیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ابتدائی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *