ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی!جانیے فی بوری نئی قیمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت 1526روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.16فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1528روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 14مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1540روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.03فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رییٹل قیمت1539رروپے ریکارڈکی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *