مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی جم کے دوران سر پر راڈ لگنے سے شدید زخمی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ویٹ ٹریننگ کے دوران سر پر لوہے کا راڈ لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  آج ورک آؤٹ کے دوران ان کا ٹرینر موقع پر موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ وزن اٹھانے والے راڈ کی سیفٹی پن کو ٹھیک سے لاک نہ کر سکیں اور راڈ اچانک ان کے سر پر آ لگا، راڈ لگنے سے ان کے سر پر گہرا زخم آیا اور شدید خون بہنے لگا۔

انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے سر پر ٹانکے لگا کر چند روز کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دے کر گھر روانہ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *