
صبح سویرے بڑی خبر: وزیراعظم نے اہم ترین وزیر کو وزارت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا۔ چوہدری محمد رشید کے پاس پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتیں تھیں،برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رشید کی پاکستان مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت پر اختلافات پیدا ہوئے،پارٹی پالیسی سے انحراف برطرفی کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حلقوں میں چوہدری محمد رشید کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی خبروں نے ہلچل مچا دی،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھایا،چوہدری محمد رشید کی وزارت ختم کرکے محکموں کے نئے قلمدانوں پر مشاورت جاری ہے۔
Leave a Reply