
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، الاؤنسز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق فوری طور پر وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر ہوگا، تاہم یہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل اطلاق نہیں ہوں گے۔
اس فیصلے سے ہونے والے اخراجات مالی سال 2025-26 کے لیے مختص عدالت کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Leave a Reply