افسوسناک خبر:24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر سوات ،مینگورہ اور گردونواح میں24 گھنٹوں کے دوران  تیسری مرتبہ  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

“24 نیوز” کے مطابق زلزلے سے مقامی آبادی کے بچے اور بڑےخوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے، وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

دوسری جانب  مانسہرہ   میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،جس کی  شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *