پاکستان کیخلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے جسکی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے ۔پاکستان کی اننگز  کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر پانڈیا نے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں تکرار دکھائی دی۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یادیو  کو کچھ کہا اور بھارتی کپتان کا غصہ واضح طور پر دیکھا گیا۔بھارتی کھلاڑیوں کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *