
گھروں میں سونا رکھنے والے افراد خبردار، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ڈاکو 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے، رقم اورسونے کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گھر پہنچتے ہی لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے شارع فیصل سے شہری کا تعاقب کیا اور 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات کے باوجود علاقے میں موجود سی پی اور سیف سٹی کیمروں نے کوئی فوری مدد فراہم نہیں کی،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شہر قائد میں بڑی ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان شہری سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم ملزمان نے بلڈر سے گاڑی سمیت 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم چھین لی، واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں متاثرہ بلڈر راحیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیاتھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بلڈر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفتر سے گاڑی میں رقم لے کر نکلا تھا کہ ناہید سپر سٹور کے قریب ایک کار میری گاڑی کے آگے آگئی، کار میں دو ملزمان موجود تھے جبکہ دو ملزمان الگ الگ موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مجھے اور میرے ڈرائیور کو گاڑی سے اتارا اور رقم سمیت گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
Leave a Reply