
پاک بھارت میچ، وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ہر کوئی حیران رہ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈر 19ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا بھارتی کپتان کی ہٹ دھرمی رہی اور اس نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
اس موقع قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر نمی کی وجہ سے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،یہ یہ نیا گراؤنڈ ہے لیکن ہماری تیاری پوری ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔کپتان قومی ٹیم فرحان یوسف نے کہا کہ ہرارے اور اس گراؤنڈ میں زیادہ فرق نہیں ، ہم اچھا کھیلیں گے،گزشتہ 3سے 4میچز میں کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا ہے،علی رضا اور سبحان نے بہت اچھی بالنگ کی ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ٹاکرا ہے۔ یہ مقابلہ سپر سکس مرحلے کا آخری میچ ہے اور سیمی فائنل کے لئے ایک ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے، گروپ 2 سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ دوسری ٹیم بھارت یا پاکستان ہو گی۔
بھارت اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ 3.337 ہے، بھارت کے لئے بہت آسان ہے اسے صرف میچ جیتنا ہے اور وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔
لیکن دوسری جانب پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ 1.484 ہے جو بھارت سے خاصا کم ہے۔ پاکستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ہوگا بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ پوائنٹس میں بھارت کی برابری کے ساتھ نیٹ رن ریٹ میں بھی آگے نکل سکے۔
اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بناتا ہے تو اسے کم از کم 85 رنز سے فتح درکار ہوگی، اگر پاکستان پہلے بالنگ کرے اور بھارت کو تقریباً 200 رنز تک محدود رکھے تو ہدف 31.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
Leave a Reply