
پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی؟ رات 12 بجے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کاامکان ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کوجوورکنگ پیپر ارسال کیاہےاس میں قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات شامل ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر حکومت ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرتی ہے تو عوام پر پڑنے والا بوجھ کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔ سفارشات کی منظوری کی صورت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 266.55 روپے ہو سکتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 252.81 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
Leave a Reply