
ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت پر علی ترین کا حیران کن ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا ردِعمل سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے جمنگ کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ مختصر مگر گہرا پیغام دیا۔
اپنی پوسٹ میں علی ترین نے لکھا کہ ’’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے‘‘ ان کے اس جملے کو صارفین نے ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت سے جوڑتے ہوئے مزاحیہ اورعلامتی قرار دیا۔
پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پرتبصروں اور ری ایکشنز کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں مداحوں اور صارفین نے مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علی ترین نے بغیر کسی براہ راست تنقید کے نہایت سادہ مگر بامعنی انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
کئی صارفین نے اس پوسٹ کو تخلیقی اوردلچسپ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے فرنچائز سے علی ترین کے جذباتی تعلق کی عکاسی بھی بتایا۔
واضح رہے کہ علی ترین اس سے قبل ملتان سلطانز کے مالک رہ چکے ہیں اوران کے دور میں ٹیم نے پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
فرنچائز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد علی ترین کا یہ ردِعمل سامنے آیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور کرکٹ شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔
Leave a Reply