
گاڑی کے خریداروں کے لئے خوشخبری:سوزوکی کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کردی
اسلام آباد (اوصاف نیوز) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اپنی آٹو فنانسنگ اسکیم کے تحت سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کے لیے ایک پرکشش پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین گاڑی کو آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔اس آفر میں ریزیڈیول ویلیو فنانسنگ کا آپشن بھی شامل ہے، جس کے باعث کم ماہانہ ادائیگی کے ساتھ گاڑی حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔
یو بی ایل کے مطابق یہ سہولت سوزوکی سوئفٹ کے تمام ویریئنٹس پر دستیاب ہے، جن میں سوئفٹ جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمتیں تقریباً 44 لاکھ 60 ہزار روپے سے 47 لاکھ 66 ہزار روپے کے درمیان ہیں، جبکہ خریدار مختلف ایکویٹی کنٹری بیوشن آپشنز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں جو تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہے، جس پر 13 لاکھ 44 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے بعد تقریباً 29 لاکھ 91 ہزار روپے فنانس کیے جا سکتے ہیں، اس ویریئنٹ کی ماہانہ قسط اسٹینڈرڈ پلان کے تحت تقریباً ایک لاکھ 2 ہزار 982 روپے بنتی ہے جبکہ ریزیڈیول ویلیو پلان میں یہ قسط کم ہو کر 69 ہزار 567 روپے رہ جاتی ہے۔
Leave a Reply