دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اب تک یہ مانا جاتا ہے کہ دبئی کی بلڈنگ برج الخلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے۔ برج الخلیفہ گزشتہ پندرہ سال سے ( 2010 سے) دنیا کی بلند ترین عمارت ہے،  لیکن اب اعزاز برج الخلیفہ سے چھن جائے گا کیونکہ اس سے بھی اونچی عمارت تکمیل کے آخری مراحل کی طرف برھ رہی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ ٹاور 2013 میں تعمیر ہونا شروع ہوا تب یہ بتایا گیا تھا کہ یہ دنیا کی سب سے اونچہ بلڈنگ ہو گی اور یہ دنیا مین ایک کلومیٹر اونچی پہلی بلڈنگ ہو گی۔ اس عمارت کو اب تک مکمل ہو چکا ہونا تھا لیکن بیچ مین اس کی تعمیر روک دی گئی اور اب کئی سال کے تعطل کے بعد جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔اب سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ ٹاور  تیزی سے تعمیراتی مراحل سے گزر رہا ہے اور اب تک اس کی 80 منزلیں تعمیرہو گئی ہیں۔

 جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی اونچائی 3280 فٹ ہوگی۔یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔دبئی کے  163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔ جدہ ٹاور اس سے  558 فٹ زیادہ اونچی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *