
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،نیا تنازع کھڑا ہوگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ٹیم کی جیت ہمارے لیے اعزاز اور تاریخی دن ہے،بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل بھی قومی پلیئرز کو اکسایا، آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔
انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے ہی باصلاحیت پلیئرز قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل بھی قومی پلیئرز کو اکسایا،ہمارے کھلاڑیوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔
Leave a Reply