
بگ بیش لیگ ،پاکستانی بائولر کی 6 گیندوں پر 6 وکٹیں, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سڈنی (اوصاف نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر حسن علی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 6 گیندوں پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
اس شاندار اسپیل نے انہیں ایک بار پھر عالمی کرکٹ میں توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔حسن علی کی حالیہ فارم پر ماضی میں سوالات اٹھائے جا رہے تھے، تاہم بگ بیش لیگ میں اس غیر معمولی کارنامے کے بعد انہوں نے ناقدین کو خاموش کرا دیا ہے۔ ایک ہی اوور میں مسلسل وکٹیں حاصل کرنا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نایاب واقعہ سمجھا جاتا ہے، جس نے حسن علی کی مہارت، لائن لینتھ اور ذہنی مضبوطی کو نمایاں کیا۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اسپیل حسن علی کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے اور ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کو بھی مضبوط کر سکتا ہے۔شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حسن علی کی کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے، اور اسے ان کے اعتماد کی زبردست واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply