
پشاور کا یہ بچہ 8 ماہ سے فیصل آباد جیل میں قید ہے اور اسے۔۔۔
پشاور کا یہ بچہ 8 ماہ سے فیصل آباد جیل میں قید ہے اور اسے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔۔۔اسکا قصور یا جرم یہ تھا کہ کھیل میں اس نے فٹ بال کو کک لگائی جو ایک 4 سال کے بچے کو لگی اور وہ دم توڑ گیا یہ بچہ اسکی پھوپھی کا بیٹا تھا۔
بادی النظر میں یہ ایک حادثہ تھا لیکن اسکے بعد جو ہوا وہ سفاکیت اور خود غرضی کے علاوہ کچھ نہیں ۔۔۔ اس جان بحق بچے کے والدین نے اس 11 سالہ بچے پر 302 کا کیس کروا دیا ، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ ہاں میں نے کک ماری اور فٹ بال اس بچے کو لگی ۔۔۔ یہاں انصاف حقیقی معنوں میں اندھا ہو گیا اور اس بچے کو 25 سال قید کا حکم صادر کردیا اب اس بچے کی جوانی جیل میں گزر جائے گی پتہ نہیں جب رہا ہو گا تو یہ کیسا انسان بن کر نکلے گا ۔۔۔؟؟ دعا ہے اللہ کریم منصفوں کو اتنے روشن دماغ عطا کرے کہ ان کے فیصلوں سے کسی کی پوری زندگی تباہ نہ ہو ۔۔۔۔۔
Leave a Reply