کروڑوں کی جائیداد ہمیں دے دو اور ہم تمہیں آزاد کروا دیتے ہیں،لو میرج کے بعد 6 بچوں کی ماں آج کل۔۔۔

کروڑوں کی جائیداد ہمیں دے دو اور ہم تمہیں آزاد کروا دیتے ہیں ۔۔۔۔ لو میرج کے بعد 6 بچوں کی ماں آج کل سیالکوٹ جیل میں قید کیوں ؟؟ اس خاتون نے کئی سال پہلے اپنی پسند سے ایک نوجوان سے شادی کی ، ہنسی خوشی زندگی گزر رہی تھی ، 5 بچے پیدا ہوئے ، 7 ماہ کی حاملہ تھیں جب شوہر کے ق۔ت۔ل کا الزام لگا اور یہ سیالکوٹ جیل پہنچ گئیں ۔

یہاں بیٹی کو جنم دیا جو انکے ساتھ جیل میں رہتی ہے ، یہ پڑھی لکھی خاتون ہیں جیل میں استانی مقرر ہو گئی ہیں اور تین سال سے خواتین اور بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں ۔۔۔ انہوں نے جرم کیا یا نہیں لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ اپنے سسرال والے انہیں آفر کررہے ہیں کہ شوہر کی جائیداد جو 10 کروڑ سے زائد کی ہے اگر وہ اس سے دستبردار ہو جائیں تو وہ ان سے صلح نامہ کرلیں گے اور یہ خاتون آزاد ہو جائیں گی ۔۔۔۔ 6 بچوں میں سے ایک بیٹی ان کے ساتھ اور باقی 5 بچے اپنی بوڑھی نانی کے پاس رہتے ہیں ، اس خاتون نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ان پر اور ان جیسی دیگر بچوں والی خواتین کی حالت پر رحم کیا جائے اور انکے کیس دیکھے اور سنے جائیں تاکہ انہیں انصاف مل سکیں اور وہ اپنے بچوں کے پاس واپس پہنچ سکیں ۔۔۔۔۔ اب آپ ہی بتائیں یہ خاتون کیا کرے ۔۔۔بظاہر مظلوم 6 بچوں کی اس ماں کو انصاف کون دے گا ، یہ خاتون 6 بچوں کے حق یعنی اپنے شوہر کی جائیداد سے دستبردار ہو کر آزاد ہو جائے یا بچوں کے حق کی خاطر جیل میں بیٹھ کر مقدمہ لڑتی رہے ۔۔۔ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں؟؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *