
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کراچی میں ایک فروٹ شاپ میں کام کرتا ہےجب بھی۔۔۔۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کراچی کی شاہراہِ فیصل پر ایک فروٹ شاپ میں کام کرتا ہے۔ جب بھی میں دفتر آتی یا جاتی تھی، میں اس کے پاس کچھ دیر رک کر اس سے چند باتیں اور اس کا حال احوال ضرور پوچھتی تھی۔ بچے کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی والدہ اپنے بھائی کے گھر رہتی ہیں، جبکہ یہ معصوم بچہ محنت مزدوری پر مجبور ہے۔
یہ بچہ کافی عرصے سے مجھ سے کہہ رہا تھا کہ وہ ایک دن میرے ساتھ جائے گا، مگر دکان کا مالک اسے چھٹی نہیں دے رہا تھا۔ آج وہ خود میرے پاس آگیا اور میرے ساتھ میرے گھر آیا۔ اس نے پورا دن ہمارے ساتھ گزارا اور ہم نے مل کر بہت سے کھیل بھی کھیلے۔ شام کے وقت جب میں نے اسے کہا کہ کھانا میرے ساتھ کھالو پھر میں تمہیں واپس چھوڑ آؤں گی، تو کھانا کھاتے ہوئے اس نے بڑی معصومیت سے کہا کہ “آپّی، میرا دل واپس جانے کو نہیں کرتا۔”
میں نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ فجر کی اذان سے پہلے کام شروع کرتا ہے اور رات دیر تک کام پر لگا رہتا ہے، اور اس دوران جو تکالیف وہ برداشت کرتا ہے، وہ سُن کر دل بھر آیا۔ اس نے کہا کہ وہ میرے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور میرے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آج سے یہ بچہ میرے ساتھ ہی رہے گا۔ وہ میرے گھر میں ہی رہے گا۔ انشاءاللہ کل ہی سے اس کا کسی اچھے اسکول میں داخلہ کرواؤں گی۔ اسکول کے بعد یہ گھر پر رہے گا، جہاں اسے پیار، عزت اور تحفظ ملے گا۔ تاکہ اسے یہ احساس نہ ہو کہ وہ مفت میں رہ رہا ہے، میں نے گھر کی چند چھوٹی موٹی ذمہ داریاں اس کے سپرد بھی کردی ہیں۔
اس کے گھر والوں—ماں اور بہن—کی ہر ضرورت کا خیال بھی ہم رکھیں گے۔ اور انشاءاللہ یہ بچہ اب مزدوری نہیں کرے گا، بلکہ تعلیم حاصل کرکے ایک کامیاب انسان بن کے اپنی ماں کے پاس جائے گا…بچے کا نام ارسلان ہے، تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔
Leave a Reply