
لاہور کے کالج میں مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ ریپ سے متعلق غلط خبر پھیلانے پر پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر طالبہ کے ساتھ مبینہ ریپ کی خبر وائرل ہوئی، واقعے کی تصدیق کے لیے مختلف طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے اس واقعے کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر کو لڑکی گھر میں سیڑھیوں سے گری جس کی وجہ سے کمر میں چوٹ اور اس کے بعد بیٹی کالج نہیں گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جھوٹی خبر کے ذریعے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھڑکایا گیا۔مقدمے میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی آڑ میں عوام کو اشتعال دلوا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیا، مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
Leave a Reply