یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہونے جا رہی ہیں؟ پٹرول پمپ مالکان کے چھکے چھڑا دینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزسامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے ،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی تجویزہے جس کی منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 284.44 روپے سے کم ہوکر 280.16 روپے کاہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے  اورایک لیٹر لائٹ سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے ۔منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *