
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ کے کھیل میں ایک اور نیا دلچسپ فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ۔کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور سنسنی خیز فارمیٹ جسے ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ کا نام دیا گیا ہے کو 16 اکتوبر کو متعارف کرایا گیا۔
کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کا منصوبہ بھارتی اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی نے پیش کیا۔ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کو کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کی تقریب رونمائی ایک آن لائن میٹنگ میں کی گئی جس میں ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی کے بانی گورو بہیروانی سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔یہ نیا فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حکمتِ عملی کو ٹی ٹوئنٹی کی تیز رفتار اور سنسنی کے ساتھ جوڑے گا۔اس فارمیٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کے کئی بڑے ناموں کی حمایت حاصل ہے، جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، سر کلائیو لائیڈ اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔
Leave a Reply