
عوام کی بڑی مشکل حل ہو گئی اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نئی آن لائن ای-لرنر پرمٹ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اب شہری اپنے گھروں سے ہی لرنر ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ یہ سروس عوامی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور لائسنس کے حصول کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کی پولیس کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب شہریوں کو 7 اکتوبر 2025 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
درخواست کا طریقہ کار
حکام کے مطابق شہریوں کو مزید آسانی فراہم کرنے کے لیے اب ٹریفک دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ درخواستیں براہِ راست ٹریفک پولیس کی ۔آفیشل ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں
تاہم 8 اکتوبر سے سخت کریک ڈاؤن شروع ہو گا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس میں گرفتاری اور گاڑی قبضے میں لینے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مہلت کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی درخواستیں مکمل کر سکیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی سروس کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ تعداد میں آنے والے درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
Leave a Reply