استغفر اللہ۔۔۔کیا کسی کو ایسے بھی موت آ گھیرے گی ؟

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں، 29 سالہ حاجرہ زاہد اور 25 سالہ حلیمہ زاہد، شمالی ویلز کے ایریری نیشنل پارک کے دورے کے دوران افسوسناک طور پر ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ وہ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ وہاں گئی تھیں۔ دونوں بہنیں چار ماہ قبل بین الاقوامی کاروبار میں ماسٹرز کی تعلیم کے لیے برطانیہ آئی تھیں اور چیسٹر یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔
وہ اصل میں راولپنڈی کے قریب کہوٹہ کی رہائشی تھیں، لیکن برطانیہ میں ساؤتھ یارکشائر کے علاقے مالٹبی، روترہیم میں مقیم تھیں۔ حاجرہ زاہد شادی شدہ تھیں اور ان کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب چھ اور تین سال ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ منگل کی رات شمالی انگلینڈ میں ادا کی گئی۔ بدھ کے روز ان کی میتیں پاکستان روانہ کی گئیں، جہاں اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم اور کئی بےجواب سوالات کے سائے میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *