سپیڈ بریکر پر جھٹکے نے مردے میں جان ڈال دی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور کے قصبہ باواڈا کے رہائشی 65 سالہ پانڈورنگ اُلپے کو 16 دسمبر کی صبح دل کا دورہ پڑا اور انہیں ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اُسی دن ان کی میت کو ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے گھر لے جایا جا رہا تھا، جہاں اہلِ خانہ اور پڑوسی ان کی  آخری رسومات کی تیاری میں مصروف تھے۔ لیکن اس سفر میں ایک سپیڈ بریکر نے اُن کی زندگی بدل دی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جب ایمبولینس ایک سپیڈ بریکر سے گزری، تو اُلپے کے اہلِ خانہ نے ان کی انگلیوں میں حرکت محسوس کی۔ ان کی بیوی نے بتایا، “جب ہم ہسپتال سے ان کی لاش لے جا رہے تھے، تو ایمبولینس سپیڈ بریکر سے گزری اور ہمیں ان کی انگلیوں کی حرکت محسوس ہوئی۔”

اُلپے کو فوری طور پر ایک اور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو ہفتے زیرِ علاج رہے اور اس دوران ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ دو ہفتے بعدوہ ہسپتال سے چلتے ہوئے اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے اُلپےنے بتایا: “میں واک کے بعد گھر واپس آیا  اور چائے پینے کے بعد بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک مجھے چکر اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ میں باتھ روم گیا اور قے کی، اس کے بعد کیا ہوا، مجھے یاد نہیں، حتیٰ کہ یہ بھی نہیں معلوم کہ مجھے ہسپتال کون لے کر گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *