
موٹر سائیکل کو کہیں اب خدا حافظ، سستی ترین الیکٹرک گاڑی مارکیٹ میں آ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے جاپان کی آٹو مارکیٹ میں اپنی نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی “ریکو” متعارف کرا دی ہے، جسے مقامی کمپنیوں کے لیے ایک بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی وائی ڈی آٹو جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اتسوکی توفوکوجی نے اعلان کیا کہ حکومتی سبسڈی شامل ہونے کے بعد نئی ریکو کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ ین سے کم (تقریباً 12,210 امریکی ڈالر) ہوگی۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی ایک مرتبہ چارج کرنے پر کم از کم 210 کلومیٹر تک سفر کر سکے گی، جس کے باعث یہ جاپان کی مقبول “کےئی کار مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی کی نئی الیکٹرک گاڑی براہِ راست نسان ساکورا کا مقابلہ کرے گی، جو اس وقت جاپان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑی ہے۔ ماہرین کے مطابق جاپان میں بی وائی ڈی کی اس پیش رفت سے مقامی آٹو ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہونے کا امکان ہے، جبکہ کم قیمت اور مناسب رینج صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
Leave a Reply