رات گئے بڑی خبر: تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں، ن لیگ میں شامل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین چوہدری اختر میو نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری اختر میو کا تعلق پی پی 154 کے گاؤں لیلہ پور سے ہے۔

چوہدری اختر میو کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خود ان کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے سردار ایاز صادق کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی قیادت کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔

چوہدری اختر میو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔لاہور، پی پی 154 کے گاؤں لیلہ پور سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین چوہدری اختر میو نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔اہلیانِ علاقہ نے تقریب کے مہمانِ خصوصی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا والہانہ استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *