
ایک کروڑ ایرانی ریال کی پاکستانی روپے میں قیمت کتنی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں حیران کن طور پر اضافہ ہو نے لگا۔ ایران امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی ریال کی قیمت میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پاکستان بھی اس کی شرح تبادلہ بڑھ رہی ہے۔
گوگل سرچ ریئلٹس پر دستیاب ایکسچینج ریٹ کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال 15 اپریل کی صبح پاکستانی روپے میں 2120.32 پاکستانی روپے کے مساوی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں صورتحال بالکل مختلف ہے جہاں ایرانی ریال کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال 6 سے 9 ہزار پاکستانی روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بڑی حد تک قیاس آرائیوں پر مبنی خریداری کی وجہ سے ہوتا ہے، کیونکہ سرمایہ کار فوری منافع کی امید میں ایرانی ریال خریدنے کے لیے دوڑ رہے ہیں، جو ممکنہ 500% منافع کی افواہوں کی وجہ سے ہوا ہے۔
دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی بات چیت کے ارد گرد کی توقعات نے بھی مارکیٹ کے جذبات کو متاثر کیا ہے، تاجروں کو امید ہے کہ ممکنہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عالمی پابندیوں میں نرمی اس کی کرنسی کو مضبوط کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایران جنگ سے قبل پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال پاکستانی 2 سے ڈھائی ہزار روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا تھا۔
ایرانی کرنسی 5کروڑ
Rs 100000