
پٹرول کی نئی قیمت مقرر ، اب ایک لیٹر پٹرول کتنے کا ملے گا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ جنگ کے معیشت پر اثرات سامنے آنے لگے، سری لنکا میں پیٹرول کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول کی قیمت 317 سے بڑھ کر 398 سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکا میں ڈیزل کی قیمت 78 روپے اضافے سے بڑھ کر 382 سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
علاوہ ازیں عالمی سطح پر تیل کا بحران سر اُٹھانے والا ہے ، سپلائی لائن ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثر ہو رہی ہے ، حکومتی وزیر نے پہلے جھٹکے کی پیشگوئی کر دی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران تیل سے آگے بڑھ کر عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے، تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ ہے، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے۔
ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ کھاد، سلفر اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں رکاوٹ سے صنعتوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی پولی ایتھیلین ترسیل متاثر ہونے سے پلاسٹک، ربڑ اور الیکٹرونکس صنعتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔
Leave a Reply