
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟بڑی خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے باوجود کروڈ آئل 101 ڈالر سے تجاوز کر گیا، ایک ہی دن میں تقریباً 10 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3 ڈالر جبکہ مریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر مہنگا ہو کر 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
No no no no no no no no no no