
ایران کا بحری جہاز ڈوبنے لگا، کتنے افراد سوار ہیں؟ انتہائی افسوسناک خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں 78 افراد زخمی اور 101 لاپتہ ہو گئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے سری لنکن وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ سری لنکن کوسٹ گارڈ اور بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سری لنکن وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا کے ڈوبنے کی اطلاع پر سری لنکن بحریہ کو روانہ کیا گیا ہے۔سری لنکن وزیر خارجہ کے مطابق اب تک جہاز سے 30 زخمی سیلرز کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سری لنکن اپوزیشن رہنما نے سوال پوچھا کہ آیا جہاز کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا؟ تاہم حکومت نے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا۔
Leave a Reply