
پاکستان کے نامور دبنگ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ، کرکٹ شائقین خوشی سے نہال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان قادر کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے دوبارہ غور کیا۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
عثمان قادر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ان کے اندر اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ باقی ہے اور وہ مزید کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیگ اسپنر نے واضح کیا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں۔
Leave a Reply