اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور وزیر ستان میں آج پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ پورے ملک کیلئے ہوتا ہے تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں لوگ سعودی عرب کے ساتھ روزے رکھنے کا اعلان کر دیتے ہیں۔اس سال بھی باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 18 فروری کو روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان مقامی کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے ، نجی چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیٹی نے 5 افراد کی شہادتوں کی بنیاد پر آج روزے کا اعلان کیا اور مساجد میں باقاعدہ اعلانات بھی کئے گئے۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply