یا اللہ خیر : بہت بڑا دھماکہ ہو گیا ، ہر طرف چیخ و پکار

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) باجوڑ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 12 خوارج مارے گئے جب کہ دہشتگردوں کے دھماکے سے 11 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے دہشتگردانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج مارے گئے۔  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *