
کاشی بھٹی : سالار بھٹیاں کا وہ نوجوان جسے پکڑنا پولیس کے لیے چیلنج رہا لیکن پھر کس طرح۔۔۔۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کاشی بھٹی : سالار بھٹیاں کا وہ نوجوان جسے پکڑنا پولیس کے لیے چیلنج رہا ، کیسے اسے انجام تک پہنچایا گیا : کاشی بھٹی جدید ترین اسلح۔ہ اور من شیات کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک تھا ، وہ دھڑلے سے یہ دھندہ کرتا تھا اسکے گاؤں کے باہر بورڈ لگے ہوتے یہاں پولیس کا داخلہ منع ہے۔
اگر کوئی اس اصول کی خلاف ورزی کرتی تو اسکی وردی اتار کر اسے واپس بھیجا جاتا تھا ۔ پولیس نے کئی بار کاشی بھٹی کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ہر بار ناکامی ہوئی ، ایک بار کاشی بھٹی کے سسرال والی پوری فیملی کو پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی کہ پریشر میں آکر کاشی بھٹی گرفتاری دے گا مگر بجائے گرفتاری دینے کے اسے نے اپنے گروہ کے ساتھ تھانے پر دھاوا بول دیا اور اپنے رشتہ دار چھڑا کر لے گیا ، جب یہ شخص پولیس کے لیے درد سر بن گیا اور اسے پکڑنا بھی ناممکن ہو گیا تو ایک چال چلی گئی ، شادی کی ایک تقریب میں مہمانوں کے روپ میں کچھ پولیس والے بھیجے گئے ، جنہوں نے کاشی بھٹی کو دیکھتے ہی فائیر۔نگ کھول دی اس فائیر۔نگ کی زد میں آکر کاشی بھٹی موقع پرجان بحق ہو گیا۔
Leave a Reply