
علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے اور انڈہ کیوں پھینکا؟ اصل حقائق سامنے آگئے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور انڈہ کیوں پھینکا؟اس حوالے سے ترجمان راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
ترجمان کامزید کہنا ہے کہ کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے،خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Leave a Reply