چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار

چکوال (نیوز ڈیسک )چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ قصبہ دوالمیال میں نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ ہمبستری کرنے پر مجبور کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا  جبکہ بیوی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے شوہر کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوآسیدن شاہ تھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقہ قصبہ دوالمیال میں درندہ صفت شوہر اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے دوست کے ہاتھوں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا۔ شوہر اپنی بیوی کو اپنے ہی دوست کے ساتھ گھر میں بند کرکے جبری جسمانی تعلق کرنے پر مجبور کرتا اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتا۔ دو ماہ قبل بیاہی گئی دلہن کو شادی کے دو ماہ کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بیوی نے حالات سے تنگ آکر سارا قصہ اپنی والدہ کو بتا دیا اور فریاد کی وہ یہاں اس جہنم سے اسے نکال لے جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *