
انتہائی تیز رفتار کار نے قلابازیاں کھاتے ہوئے تباہی مچا دی، کتنے گھر اُجاڑ دئیے ایک افسوسناک خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گکھڑ منڈی کوٹ خضری میں افسوس ناک واقعہ تیز رفتار کار نے دوشیزہ سمیت تین افراد کو کچل دیا۔تینوں جان بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
کوٹ حضری کے قریب تیز رفتار کار نے موضع گھکا میتر کے رہائشی موٹرسائیکل پر سوار دو کزنز شہریار اور واصف کو ٹکرمار دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار قلابازیاں کھاتے ہوئے روڈ کی دوسری جانب چلی گئی اور موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کزنز جاں بحق جبکہ روڈ پر کھڑی 18 سالہ دوشیزہ بھی ان کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئی۔
Leave a Reply