بریکنگ نیوز: اہم شخصیت کا انتقال جنازہ رات8 بجے ادا کیا جائیگا

ملتان(نیوز ڈیسک)سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔

رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *