
دونوں میں تکرار شدید ہوگئی، بات بگڑی تو ثناء نے کہا کہ گھر میں کیمرے لگے ہیں تم پکڑے جا۔۔۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ملزم کاکا نے قتل سے قبل ثنا یوسف کو سالگرہ کی مناسبت سے پھول پیش کیے۔ جیسے ہی اس نے پھول دئیے ساتھ ہی ملزم نے ثناء کو دوستی کی آفر کی۔
لیکن ثناء کی جانب سے انکار پر ملزم آگ بگولہ ہو گیا جس پر ثناء خوف زدہ ہوگئی اور کہا کہ آپ بسم اللہ پڑھیں میں آپ کے لئے پانی لے کر آتی ہوں ملزم نے اور زور سے چلانا شروع کر دیا دونوں میں تکرار شدید ہو گئی، بات بگڑی تو ثناء نے کہا کہ گھر میں کیمرے لگے ہیں تم پکڑے جاؤ گے جس پر ملزم نے ، اچانک پستول نکالا اور ثنا پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، واردات کے بعد ملزم فیصل آباد فرار ہوا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
Leave a Reply