آندھی،جھکڑ ،ژالہ باری،گرج چمک اور تیز،موسلادھار بار ش

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آج جمعراات (شام/رات) اور جمعہ کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان اور حید ر آباد میں کہیں کہیں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد،تربت،سبی 47،بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد،شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *