معروف کھلاڑی محمد آصف کے گھر صف ماتم بچھ گئی

فیصل آباد( نیوز ڈیسک)محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔
جب کہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *