پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمتوں میں زبردست کمی کی خوشخبری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے متعلق خوشخبری آ گئی، 30 ستمبر کی شب پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی اعلی ترین سرکاری سطح پر تصدیق ہو گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ ن محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ  افراط زر میں نمایاں کمی کے بعد اب افراطِ زر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے جس کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔

دوسری طرف انٹرنیشنل مارکیٹ مین خام تیل کی قیمتوں مین مسلسل کمی کا رجحان اب بھی جاری ہے۔  منگل کو کمزور عالمی طلب کے خدشات سامنے آنے کے سبب خام تیل کی قیمتوں مین مزید کمی آ گئی ہے۔  نومبر کے لئے برینٹ کروڈ آئل کے سودے  48 سینٹ کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر جبکہ امریکی کروڈ آئل کی اکتوبر کے لئے قیمت میں بھی 37 سینٹ کی کمی ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *