کرونا سے خطرناک وائرس پاکستان میں پہنچ گیا

بھمبر( نیوز ڈیسک )ترجمان محکمہ صحت آزادکشمیر کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی میں منکی پاکس کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جسکے بعد ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے ہنگامی اقدامات کے احکامات دیئے ہیں۔

ڈاکٹرارم بتول خود موقع پر پہنچ گئیں ، متاثرہ علاقہ میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کے تعاون سے مائیکرو لاک ڈاؤن کا نفاد۔منکی پاکس کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز کے قیام اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالہ سے فوری اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ارم بتول کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ہنگامی اقدامات کر لیے گئے ہیں یہ بیماری 2022 میں انگلینڈ سپین کینیڈا میں سامنے آئی 92 کیسز کنفرم تھے اس وقت تقریباً 10 ممالک میں اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

سماہنی میں منکی پاکس کے مثبت کیسز آنے کے بعد تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی میں منکی پاکس کے لیے الگ وارڈ مختص کردہ گئی جس میں مریضوں کو الگ رکھا جائے گا اور ان کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس بیماری کی روک تھام کے لیے مختلف ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے جبکہ مریضوں کے روابط پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ٹیسٹ بھی لیے جاسکیں تاکہ اس موذی بیماری کے روک تھام میں مدد مل سک

ے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گردونواح میں اس بیماری سے متعلق کسی مریض کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، منکی پاکس کسی متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے دوسرے افراد میں پھیلتا ہے ان رابطوں میں جسمانی تعلقات جلد سے جلد کے رابطے اور کسی متاثرہ شخص کے ساتھ بیٹھ کر سانس لینے یا بات کرنے سے بھی پھیلتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *